نئی دہلی: 24 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) منی لانڈرنگ قانون کے تحت ای ڈی نے ڈی ایم کے سے نکالے گئے رہنما ایم کے الاگری کے بیٹے سے منسلک 40 کروڑ روپے کی 25 منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد بدھ کو عارضی طور پر ضبط کیا۔ایک سرکاری بیان میں اس بارے میں بتایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی نے غیر قانونی گرینائٹ کان کنی معاملے میں انسداد منی لانڈرنگ قانون، 2002 (پی ایم ایل اے ) کے تحت کل 40.34 کروڑ روپے ، چنئی میں زمین، عمارتوں کے علاوہ اولمپس گرینائٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی فکسڈ ڈیپازٹ عارضی طور پر ضبط کی ہے۔ای ڈی کے مطابق کمپنی کے حصص یافتگان ایس ناگراجن اور الاگری دیانندھی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مجرمانہ سازش کی اور ٹی اے ایم آئی این لیز زمین میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جس سے حکومت کو بڑا نقصان ہوا اور انہیں فائدہ ہوا۔ای ڈی نے درج ایف آئی آر اور کمپنی، اس کے پرموٹروں، ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف تامل ناڈو پولیس کی طرف سے دائر چارج شیٹ پر اولمپس گریناٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نقدی کے خلاف پی ایم ایل اے کے تحت جرم کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کی۔چارج شیٹ میں کمپنی اور دیگر ملزمان کی طرف سے غیر قانونی گرینائٹ کان کنی کرنے کے لئے تعزیرات ہند، آتش گیر مادہ ایکٹ کے تحت جرم سمیت دیگر جرائم کا الزام لگایا گیا۔